منتديات راسخ كشميري

 

واپس جايئے   منتديات راسخ كشميري > الملتقى العلمي والثقافي > اردوستان

نوٹس

اردوستان ہر رنگ کا اردو پھول

جواب ديجئے
 
موضوع، فورم کے اوزار موضوع ميں تلاش کریں نمائش کے انداز
  #1  
پرانا 04-26-2009, 08:51 AM
عبدالمجید عبدالمجید آف لائن ہے
Junior Member
 
تاريخ شموليت: Feb 2009
پيغامات: 3
طے شدہ المجید قرآنی خط ریلیز

السلام علیکم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ آج میں المجید قرآنی خط کو ریلیز کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں احباب کو معلوم ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل راسخ کشمیری بھائی نے قرآن پاک کے ایک سکین شدہ صفحے کو اردو محفل پر لگایا تھا اور خواہش ظاہر کی تھی کہ کوئی اسکو فونٹ میں تبدیل کرلے بندہ عاجز نے اس وقت اس کار خیر کو انجام دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر میرے مہربان دوستوں جناب راسخ کشمیری صاحب اور جناب خلیل بھٹو بھائی نے فونٹ بنانے کیلئے باقی صفحات مہیاء کرنے کی ذمہ داری لی جوکہ انہوں نے احسن طریقے سے سر انجام دیا اللہ کے فضل و کرم سے اب فونٹ مفاد عامہ کے استعمال کیلئے تیار ہوا ہے اور احباب کے مفاد اور قرآن پاک کے رسم الخط کے طور پر استعمال کرنے کیلئے ریلیز کیا جارہا ہے۔

اس خط کو میں اپنے شفیق اور مہربان والد کے نام سے منسوب کرتا ہوں جنہوں نے خط کے بننے کے مراحل میں مجھے اپنے مفید مشوروں سے نوازا ہے اس خط کو ریلیز کرنے کے سلسلے میں خصوصی طور سے جناب شاکر القادری صاحب ، جناب راسخ کشمیری صاحب، جناب خلیل بھٹو صاحب، جناب عارف کریم صاحب کا شکریہ ادا کرونگا کہ انہوں نے اس خط کی تیاری میں اپنی استطاعت کے مطابق مدد کی ہے میں اپنے ان تمام دوستوں کا خصوصی شکریہ اداء کرونگا جنکے تعاون کے بدولت آج میں اس خط کو تکمیل کر پایا ہوں اور احباب کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ اس مراسلہ میں خط کا ڈاونلوڈ لنک سورۃ یسین کا پروف شدہ ورڈ فائل اور سورۃ یاسین کا پروف شدہ پی ڈی ایف فائل موجود ہے احباب اسکو ڈاونلوڈ کرلیں اور مجھے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔

نوٹ: چونکہ فونٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اسلئے اعراب کے ٹکرانے کے کچھ مسائل ہوسکتے ہیں جنکے بارے میں احباب نے مطلع کرنا ہے تاکہ آئندہ ورژن میں یہ مسائل نہ ہو نیز چونکہ یہ خط قرآن پاک کے حوالے سے بنایا گیا ہے اسلئے اسمیں اردو کے حروف پر زیادہ توجہ نہیں دے پایا ہوں خصوصا بڑی ے کا مسئلہ اس خط میں موجود ہے جوکہ انشاءاللہ اپڈیٹ ورژن میں حل ہوچکا ہوگا
والسلام
http://www.fileden.com/files/2008/6/...ont_shiped.zip
http://www.fileden.com/files/2008/6/...ah%20Yasin.doc
http://www.fileden.com/files/2008/6/...ah%20Yasin.pdf
اقتباس کے ساتھ جواب دیں
  #2  
پرانا 04-26-2009, 03:56 PM
راسخ كشميري کا اوتار
راسخ كشميري راسخ كشميري آف لائن ہے
طالبُ علمٍ
 
تاريخ شموليت: Dec 2008
مقام: المدينة المنورة.
پيغامات: 258
طے شدہ

عبد المجيد بھائی
اللہ تعالی آپکی اس کاوش کو قبول فرمائے میری ہر دعا آپ کے ساتھ ہے اور مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے یہ خط انجام دیا
اقتباس کے ساتھ جواب دیں
  #3  
پرانا 07-07-2009, 03:03 PM
عبدالصمد غوري عبدالصمد غوري آف لائن ہے
Junior Member
 
تاريخ شموليت: Feb 2009
پيغامات: 4
طے شدہ

ألف مبروك .. لقد سعدت بهذا الخبر

عبدالمجيد بهائي آيات كے نمبر دائرے ميں نهيں آرهے اوپر آپ كي تصوير ميں تو اندر هيں يه كيسے اندر آئيں گے ؟
اقتباس کے ساتھ جواب دیں
  #4  
پرانا 07-07-2009, 03:36 PM
راسخ كشميري کا اوتار
راسخ كشميري راسخ كشميري آف لائن ہے
طالبُ علمٍ
 
تاريخ شموليت: Dec 2008
مقام: المدينة المنورة.
پيغامات: 258
طے شدہ

عبد الصمد بھائی!
اس فورم پر ہلچل نہیں ہے۔ شاید اس میں میری کوتاہی کا عمل دخل ہے۔ بہر کیف شاید کہ آپ کو یہاں جواب دیر سے ملے۔ اگر آ اردو محفل پر تشریف لے جائیں تو شاید وہاں جواب جلدی مل جائے۔ نیز القلم فورم پر بھی دیکھ لیجئے گا۔
اقتباس کے ساتھ جواب دیں
جواب ديجئے

موضوع، فورم کے اوزار موضوع ميں تلاش کریں
موضوع ميں تلاش کریں:

بہتر تلاش
نمائش کے انداز

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں

مسکراھٹيں آن ہیں
[IMG] کوڈ آن ہے
HTML کوڈ آف ہے
فورم پر جائیں


تمام اوقات GMT +3 ہیں۔ اب وقت ہوا ہے۔05:20 PM


تقويت شدہ از: وي بلیٹن، ورژن 3.7.4 حقوق نقل و اشاعت محفوظ ہیں ©2000 - 2010, جیل سوفٹ لمیٹڈ. اردو ترجمہ از: سید شاکرالقادری

Free Blog Counter